اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات راجیہ سبھا ضمنی انتخابات پرچناؤکمیشن کونوٹس

سپریم کورٹ نے گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پرالگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کےخلاف دائرعرضی پرچناؤ کمیشن کونوٹس جاری کرکے 24جون تک جواب دینے کو کہا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) صدرامت شاہ اورمرکزی وزیرسمریتی ایرانی کے لوک سبھا کے لئےمنتخب ہونے پر گجرات سے خالی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر پانچ جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

گجرات کانگریس نے دونوں سیٹون پرالگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کےچناؤ کمیشن کے فیصلے کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کیا ہےاوران سیٹوں پرایک ساتھ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گجرات کانگریس لیڈر پریش بھائی دھانانی کی جانب سے دائرعرضی پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرکے 24جون تک جواب دینےکو کہا ہے۔
معاملےکی اگلی سماعت 25جون کو ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close