اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات: بس حادثہ کا شکار، افراد ہلاک، کئی زخمی

گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں مذہبی مقام امباجی کے نزدیک آج ایک بس کے حادثے کا شکار ہوجانے کی وجہ سے کم سے کم دس افراد کے ہلاک کا اندیشہ ہے۔ ایس پی اجیت راجین نے بتایا کہ بس بارش کے دوران پھسل کر ترشولیا گھاٹ کے نزدیک پلٹ گئی۔ اس میں کم سے کم دس افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس میں 50 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ یہ دانتا کی جانب جا رہی تھی۔ تبھی پلٹ گئی۔ زخمیوں میں سے کئی کو پالن پور اسپتال بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے آج وسطی گجرات کے کھیڑا ضلع میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close