اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات: آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں مولانا ابوالکلام آزاد چیئرکا قیام

گجرات میں مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم سے متصل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، گاندھی نگر میں آج ’’مولانا آزاد چیئر‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی فیروز بخت احمد، چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ عام طور سے گجرات اردو کے تعلق سے ایک ریگستان کی حیثیت رکھتا، مگر آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں اردو اور مولانا آزاد چیئر کے نام کی بستی بس گئی ہے اور سائنس اور تکنالوجی کی اس زمین پر اردو کے شادیانے بھی بجنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے تعلق سے مولانا آزاد کی خدمات بے بہا اور بے لوث ہیں۔ اس موقع پرپروفیسر اخترالواسع، محترمہ سعیدہ سیدین حمید، پروفیسر حمیدہ بانو چوپڑا، پروفیسر سدھیر کمار جین (ڈائریکٹر آئی آئی ٹی گاندھی نگر) نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر حمیدہ بانو چوپڑہ نے جو کیلیفورنیا کی برکلے یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں اردو پڑھاتی ہیں، کہا کہ یہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ گاندھی نگر کی سائنس کی نگری میں مولانا آزاد کے نا م میں ایک چیئر کا قیام عمل میں آئے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہندوستان میں سائنس اورثقافت کے جتنے بھی بڑے سینٹر ہیں، وہ مولانا آزاد کی دین ہے جن میں ملک کے نامور آئی آئی ٹی، انڈین کونسل فار کلچرل رلیشن، سی ایس آئی آر، آئی سی ایچ آر، انجمن ترقی اردو وغیرہ شامل ہیں۔ اس چیئر کے لیے، حمیدہ بانو نے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم آئی آئی ٹی کو فراہم کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close