تازہ ترین خبریںدلی نامہ

گاندھی خاندان کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائے جانے پر یوتھ کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
بی جے پی کی مرکزی حکومت کی جانب سے گا ندھی خاندان کے ممبران، سونیا گاندھی، راہل گا ندھی اور پرینکا گاندھی کو ملی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائے جانے کے خلاف آج انڈین یوتھ کانگریس نے زبردست احتجاجی مظا ہرہ کیا۔ان کا مطا لبہ تھا کہ گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی دی جا ئے۔

انڈین یو تھ کا نگریس کے صدر سر نواس بی وی کی قیادت میں سیکڑوں عیداران اور کارکنان نے یوتھ کا نگریس کے دفتر سے احتجاجی مارچ کی شروعات کی، مظا ہرین پارلیمنٹ تک مارچ کرنا چا ہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں را ستے میں ہی کرشی بھون پر رو ک دیا۔ جس کے بعد مظا ہرین نے پو لیس کی جانب سے لگا ئے گئے بیری کیٹس پر چڑھ کروزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف جم کرنعرے بازی کی اور رکاوٹوں کو توڑ کر پارلیمنٹ تک جا نے کی کوشش کی۔ جس میں ان کی پو لیس سے جھڑپ ہو ئی۔ جس کے بعد پو لیس صدر سری نواس بی وی سمیتریاستی صدر سمیت مظا ہرین کو حراست میں لے کر مندر مارگ لے گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت گاندھی خاندان کی حفاظت سے کھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا مرکزی وزارت داخلہ نے حال ہی میں کانگریس کے عبوری صدور سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور راہل گاندھی کو دی گئی ایس پی جی سیکیورٹی کو واپس لے لیا ہے۔جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکیورٹی کو ہٹانے کے سلسلے میں منگل کو لوک سبھا میں زبردست بحث بھی ہوئی۔ کانگریس کے پارلیمانی لیڈر ایدیر رنجن چودھری نے اس معاملے کی بنیاد پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھااور گا ندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی اپس دینے کی بات کہی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close