اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گاندھی خاندان سے ایس پی جی سکیورٹی چھیننے کا فیصلہ

مرکزی حکومت نے گاندھی خاندان کے افراد سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں تعینات ایس پی جی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب انہیں سی آر پی ایف کے کمانڈوں کی نگرانی میں زیڈ پلس سیکورٹی دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ گاندھی خاندان کے افراد کی سیکورٹی کا نظم اور ان کی جان کو خطرے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں سے بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کی گئی ہے۔ جائزہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ گاندھی خاندان کو ابھی کسی طرح کا براہ راست خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب گاندھی خاندان کے افراد کے سیکورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے کمانڈو دستے کو سونپی جائے گی انہیں زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ محترمہ اندرا گاندھی اور مسٹر راجیو گاندھی کو قتل کردیا گیا تھا۔ ایس پی جی کی تشکیل وزیر اعظم سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی فورس کے طور پر کیا گیا تھا۔ ایس پی جی میں تقریباً تین ہزار افسر ہیں۔ اس فیصلہ کے نافذ ہونے کے بعد ایس پی جی کے پاس غالباً صرف وزیر اعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری رہ جائے گی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی کو واپس لے کے انہیں زیڈ پلس سیکورٹی دی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close