تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

گارگی کالج چھیڑخانی معاملہ: سبھی ملزمین کو ضمانت

گارگی کالج میں طالبات کے ساتھ چھیڑخانی کے معاملے میں گرفتار سبھی 10 ملزمین کو ساکیت عدالت سے جمعہ کو ضمانت مل گئی۔

یہ واقعہ چھ فروری کا ہے جب گارگی کالج کے سالانہ پروگرام کے دوران کچھ لڑکے کالج کا دروازہ توڑ کر زبردستی کالج کے کیمپس میں گھس گئے اور وہاں طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ اس معاملے کے طول پکڑنے پر دہلی پولیس نے بدھ کو دس لوگوں کو گرفتار کیاتھا۔ عدالت نے پہلے ان ملزمین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ آج انہیں عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکے پر ضمانت دے دی۔

سی سی ٹی وی فٹیج دیکھنے پر سامنےآیا کہ سبھی گرفتار لوگوں نے کالج کے گیٹ کوتوڑ دیا اور زبردستی کالج میں گھس گئے اور وہاں طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی کی۔گرفتار کئےگئے نوجوانوں کی عمر 18سے 25 برس کے درمیان ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close