تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

کین ولیمسن نیا کارنامہ، عالمی کپ میں بنایا ورلڈ ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں اپنا پہلا رن بنانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ولیمسن اس طرح ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔

بتا دیں کہ کین ولیمسن نے فائنل میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے اس عالمی کپ میں 10 میچوں سے کل 578 رنز ان کے نام درج ہو گئے ہیں اور انہوں نے سابق سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ولیمسن کپتان کے طور پر فائنل سے پہلے ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں جے وردھنے کی برابری پر تھے۔ اسی طرح ولیمسن عالمی کپ کے کسی بھی اجلاس میں 500 سے زائد رنز بنانے والے چار کپتانوں میں سے ایک ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close