اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش کو بھوپال کی عدالت سے ملی ضمانت

بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو آج شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت دیدی۔

اندور تین اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی آکاش کے وکیل پوشیہ متر بھارگوا نے بتایاکہ خصوصی جج سریش سنگھ نے شام کو آکاش کو ضمانت دی۔ اب ہم اس سلسلہ میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے آگے قدم اٹھائیں گے۔ اس سے پہلے افسران اندور کی ایم جی روڈ تھانہ پولیس سے ایم ایل اے آکاش کی کیس ڈائری لیکر دوپہر کو عدالت پہنچے،جس کے بعد یہاں معاملہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد شام کو فیصلہ سنایا۔

آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی پر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے معاملات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالت کے جج سریش سنگھ نے یہاں کی سماعت کی۔کل اس معاملہ میں سماعت شروع ہونے کے بعد جج نے اس معاملہ کی کیس ڈائری اندور سے لائے جانے کا حکم دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close