اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کیرل کے ساتھ پورا ملک:وزیراعظم

وزیراعظم نریندرمودی نے مانسون کی اچھی بارش کو کسانوں کے لئے نئی امید کی سوغات بتایااور کہاکہ اس دوران بہت زیادہ بارش بھی ہوئی جو کچھ علاقوں کے ساتھ ہی کیرالہ میں تباہی لائی ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں پوراملک متاثرین کے ساتھ ہے ۔
مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیوسے نشر ہونے والے اپنے پروگرام ’من کی بات ‘میں اتوار کو کہا’’مانسون سخت محنت کرنے والے ملک کے کسانوں کے لئے نئی امید لے کر آتاہے ۔شدید گرمی سے جھلستے پیڑ پودے ،خشک آبی ذخائر کو راحت دیتاہے لیکن کبھی کبھی بہت زیادہ بارش بتاہ کن سیلاب کی وجہ بھی بنتی ہے ۔قدرت کا ایسا کھیل ہے کہ کچھ جگہوں پر دوسری جگہوں سے زیادہ بارش ہوئی ۔ابھی ہم سب لوگوں نے دیکھا ۔کیرالہ میں تباہ کن سیلاب نے عام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیاہے ۔اش مشکل گھڑی میں پوراملک کیرالہ کے ساتھ ہے ۔‘‘
انھوں نے کیرالہ کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے تئیں اظہار ہمدردی کیا اور کہا،’’میری ہمدردیاں ان کنبوں کے ساتھ ہیں ،جنھوں نے اپنے عزیزوں کو کھویاہے ،زندگی کا جو نقصان ہواہے ،اسکی تلافی تو نہیں ہوسکتی لیکن میں غم زدہ کنبوں کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ سواسو کروڑ ہندستانی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ۔میری دعا ہے کہ جو لوگ اس آفت میں زخمی ہوئے ہیں ،وہ جلد صحت یاب ہوں ۔مجھے پورایقین ہے کہ ریاست کے لوگوں کے جذبہ اور حوصلہ کے دم پر کیرالہ جلد ہی پھر سے اٹھ کھڑاہوگا۔ ‘‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close