اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کیرل میں کئی ایکسپریس ٹرینوں کے نظام الاوقات تبدیل

کیرل میں نِلجے اور کلمبولی ریلوے اسٹیشن کے درمیان سنیچر کونقل و حمل اور بجلی سپلائی میں رکاوٹ درپیش ہونے کی وجہ سے کچھ ایکسپریس ٹرینوں کے متعینہ اوقات میں تبدیل کیا گیا۔ جنوبی ریلوےنے بتایا کہ کوچوویلی۔چنڈی گڑھ ایکسپریس ٹرین آج کوچوویلی سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔ اس ٹرین کا کوچوویلی سے روانہ ہونے کا متعینہ وقت صبح 09:15 ہے، جسے آج تبدیل کرکے شام 03:15 بجے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سے ایرناکولم۔حضرت نظام الدین ایکسپریس کا ایرناکولم سے روانہ ہونے کا متعینہ وقت دو پہر 01:15 بجے ہے لیکن یہ ٹرین آج ایرناکولم سے چار گھنٹے کی تاخیرسے یعنی شام 05:15 بجے روانہ ہوگی۔ ترووننت پورم سے لوک مانیہ تلک ٹرمنل جانے والی نیتراوتی ایکسپریس ٹرین آج تروننت پورم سے ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

دہلی کے حضرت نظام الدین سے روانہ ہونے والی حضرت نظام الدین۔ایرناکولم دورنتو ایکسپریس آج 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچے گی۔ جام نگر۔تروونیل ویلی ایکسپریس ٹرین کا جام نگر کے لیے روانہ ہونے کا متعینہ وقت رات 09:00 بجے ہے لیکن یہ ٹرین آج چار گھنٹے کی تاخیر سے جام نگر کے لیے روانہ ہوگی ۔ لوک مانیہ تلک ٹرمنل۔ ترووننت پورم نیترا وتی ایکسپریس 10 فروری کو لوک مانیہ تلک ٹرمنل کے بجائے پنویل سے روانہ ہوگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close