تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

کیجریوال کا بی جے پی پر نشانہ، کہا- گائے کے نام پر ووٹ مانگتے ہو چارے کا انتظام تو کرو

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے آج ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو’مشورہ‘ دیا کہ گئو بھکت بننے کے بجائے حکومت کوہر گائے پر ہردن 40 روپیے دینے چاہیئیں۔

مسٹر کیجریوال نے ضلع حصار کے گاؤں ڈاٹا میں واقع ’شری گوشالا ڈیری‘ ڈاٹا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھٹر حکومت ہر گائے پر روزانہ محض 40 پیسے دیتی ہے، 40 پیسے میں کیا ہوتا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ہے جو گائے کے نام پر سیاست کرتی ہے اور ووٹ مانگتی ہے، لیکن گائے کے چارے کے لیے پیسہ نہیں دیتی۔

دہلی کے وزیر اعلٰی نے کہا کہ انھیں تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب گائے کے نام پر یہ لوگ فساد ، مار پیٹ اور جھگڑا کرواکر منفی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی حکومت نے نہ صرف تعلیم، بجلی، فصل کے نقصان ہونے پر معاوضہ، شہیدوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیے کی اعزازیہ رقم دینے جیسے کارنامے انجام دیے ہیں بلکہ دہلی کی گو شالائیں بھی ٹھیک کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی بوانا گوشالہ کو سب سے بہتر گوشالہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close