اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کچرا بٹور رہی ہے بھگوا پارٹی

ترنمور کانگریس کے ایک اور ایم ایل اے نے 12کونسلروں سمیت پارٹی چھوڑ دینے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس بار انہوں نے لوک سبھا انتخاب کے بعد بی جے پی کا دامن تھامنے والے ترنمول کانگریس کے لیڈروں ہی کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے ترنمول چھوڑنے والے باغی نیتائوں کو لالچی اور بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوا پارٹی کچرا بٹور رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور بنگال کی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وہ دھوکہ بازوں کا مقام پارٹی کیلئے وقف ارکان کو دیں گی اور جو لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کو لیکر ششو پنج میں ہیں وہ فوراً پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں۔ غور طلب ہے کہ مئی کے آخرے ہفتہ میں انتخابی نتائج آنے کے بعد اب تک پارٹی کے تین ایم اے پانچ کارپوریشن کے بیشتر کونسلر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ مجھے ان بدعنوان اور لالچی لیڈروں کی فکر نہیں ہے جو دوسری پارٹی میں جارہے ہیں۔ وہ بی جے پی میں اس لئے شامل ہوئے ہیں کہ انہیں اپنی کرنی کا پھل ملنے کا اندیشہ ستا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔

ممتا بنرجی ریاست کے کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کچرا پھینک رہے ہیں اور بھگوا پارٹی اسے بٹور رہی ہے۔ انہوں نے وارننگ دی دوسری پارٹی میں شامل ہونے والے لوگ بدعنوانی کی جانچ سے نہیں بچ سکتے۔ ممتا نے کہا کہ 2021کےمغربی بنگال کے انتخاب سے قبل وہ پارٹی کی تشکیل نو کرنا چاہتی ہیں جو لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کو لیکر ششوپنج میں ہیں وہ پارٹی چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close