اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کووند، راہل اور سونیا سمیت ان قدآور لیڈران نے کی ووٹنگ

صدر رام ناتھ کووند، وزیر خارجہ سشما سوراج، متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی قدآور لیڈروں نے اتوار کی صبح اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔

صدر رام ناتھ كووند نے راشرپتی بھون میں ایک پولنگ مرکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔ جبکہ محترمہ سوراج نے اورنگ زیب لین پر این پی کو۔ ایڈ سینئر سیكنڈري اسکول میں واقع پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’کوئی بیان نہیں، صرف ووٹ‘‘۔

محترمہ گاندھی نے بھی اسی پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کوئی بڑی لڑائی نہیں ہے۔ یہ سچائی اور جھوٹ کے درمیان جنگ ہے۔ ہم سچ کے ساتھ ہیں اور ہم یہ انتخابات جیتیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی معیشت کو برباد کردیا ہے۔ بے روزگاری، نوٹ بندي، جی ایس ٹی اور نفرت کی سیاست سمیت وہ بڑے مسائل جن کی بنیاد پر یہ انتخابات لڑے جا رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے شروع کیے‘‘۔

بری فوج کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی انبو نے دہلی کینٹ واقع پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ واضح رہے کہ دہلی میں ملک کے چھ دیگر ریاستوں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت پولنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی سبھی سات لوک سبھا سیٹوں پر عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close