تازہ ترین خبریںدلی نامہ

کونسلر راکیش کمار کی قیادت میں نکالی گئی ڈینگو مخالف ریلی

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی میں مچھروں سے پیدا ہو نے والی خطرناک بیماریوں ڈینگو، چکن گنیا ور ملیریا کی روک تھام کیلئے گا ندھی جینتی کے موقع پر نارتھ ایم سی کے اجمیری گیٹ وارڈ سے میونسپل کو نسلر را کیش کمار کی جانب سے ملیریا اور ڈینگو مخالف ڈے منایا گیا۔ جس میں عوام میں ڈینگو بیداری لا نے کیلئے ریلی نکالی گئی، کو نسلر راکیش کمار کی قیادت میں نکالی گئی یہ ڈینگو مخالف ریلی چوراسی گھنٹہ سیتارام بازار حوض قاضی،اجمیری گیٹ، ہمت گڑھ اور وارڈ کے مختلف علاقوں سے ہو تے ہوئے سیتا بازار میں اختتام پزیر ہوئی۔

اس موقع پر را کیش کمار نے لوگوں میں مچھروں سے پیدا ہو نے والی بیماریوں ڈینگو، چکن گنیا اور ملیریا کے مچھروں کو پیدا ہو نے سے رو کنے کیلئے طریقے بتاتے ہوئے اپنے آس پاس پانی نہ جمع ہو نے دینے کی عوام سے اپیل کی۔ را کیش کمار نے بتا یا کہ ڈینگو کا لاروا صاف پانی میں پیدا ہو تا ہے اس لئے صاف پانی کو جمع نہ ہو نے دیں اور پانی کو ڈھنک کر رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ گھروں میں لگا ئے جانے والے پلانٹوں، پودھوں کے پانی کو ہر دوسرے روز بدلیں، اپنے آس پاس صفائی رکھیں اور جہاں بھی دو چار روز سے زیادہ صاف پانی جمع دیکھیں اس میں پہلے پرول، ڈیزل یا مٹی کا تیل ڈالیں اور اس جمع پانی کو بکھیر دیں تا کہ اس میں ڈینگو کا لاروا پیدا نہ ہوں۔ اس موقع پر نارتھ ایم سی ڈی کے حفظان صحت محکمہ کے افسران نے بھی لوگوں کو مچھروں کو پیدا ہو نے سے رو کنے کے طریقے بتا ئے۔

ڈینگو مخالف ریلی میں ایم سی ڈیی کے افسران اور عملہ سمیت ’آپ‘ خاتون کارکن نشا صدیقی، جگموہن، شوبھا رام، شیرو، مہنت،بھیم سین، عاطف، نو شاد ببلی سمیت دیگر معزز افراد نے شرکت کر کے لوگوں میں ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا سے بچاؤ کے طریقے کے پمفلیٹ بھی عوام میں تقسیم کئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close