Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ترقیات کی پالیسی پر کام کرتی ہے کانگریس

سہارنپور اور کیرانہ پالیمان حلقہ کے مشترکہ پروگرام میں کانگریس کے قومی سکریٹری پردیپ نروال کا خطاب

سمیر چودھری/پی این این)

دیوبند:کانگریس کے قومی سکریٹری اور مغربی اترپردیش کے انچارج پردیپ نروال نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک اور یہاں کی عوام کو ایک دھاگے میں پرونے کا کام کیا ہے ۔کانگریس مذہب اور ذات پات کی سیاست نہیں بلکہ ترقیات کی پالیسی پر کام کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے مدر لینڈ پبلک اسکول میں سہارنپور اور کیرانہ پارلیمانی حلقہ کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے بے روز گاری ،مہنگائی ،بد عنوانی عروج پر ہے تعلیم یافتہ نوجوان اپنے آپ کو اس حکومت میں ڈھگا سا محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے کسان مزدور تاجر طبقہ پریشان ہے ان کی طرف کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے ۔دیپک نروال نے کہا کہ اس سے بھی خطر ناک بات یہ ہے کہ دو فرقوں کے درمیان بڑھتی کھائی اس ملک کے لئے تباہ کن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے ہندوستانی کی عوام کے اندر نفرت کا ماحول پیدا کئے ہوئے ہیں لیکن کانگریس پارٹی ایسا نہیں ہونے دیگی کیونکہ کانگریس مذہب اور جاتی کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی فرقہ پرست طاقتوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور آگے بھی کبھی نہیں ملائے گی ۔قومی سکریٹری پردیپ نروال نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مشن  2024 کے ساتھ ساتھ آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد قومی پارٹی ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے سکتی ہے۔پردیپ ناروال نے کہا کہ اس کے بعد اتر پردیش کے انتخابات سے پورے ملک کے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ کوئی بھی غیر کانگریسی پارٹی بی جے پی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔آئینی اداروں کے غلط استعمال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی پارٹیوں کے لیڈران کے آگے جھک جاتے ہیں۔

اس موقع پر جاوید صابری،سابق ضلع صدر مہربان چودھری،گنیش دت شرما،شاملی کے ضلع صدر دیپک سینی راحت خلیل، اومپال سنگھ دانکووالی، سکھوندر سنگھ، رنبیر سنگھ کور، یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے شرما، یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری گورو ورما، اے آئی سی سی کے رکن جاوید صابری، سیوا دل کے ضلع صدر عمران قریشی، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پراگ چودھری، بلاک صدر اجے تیاگی، رضوان، نواب، اجے گجر، اومپال الانپور، ابرار مرزا، اسرار ملک، پریتم سینی، ضلع نائب صدر منیش تیاگی، ضلع خزانچی ہریوم مشرا، ضلع جنرل سکریٹری سونو پٹھان، دشیانت رانا، سریندر مانینوال، آدیش سیکری، امردیپ جین، سچن ورما، تنظیم  صدیقی، سید فاضل، پردیپ شرما۔، اسرار ملک ،قادر تیاگی، ویرسین اپادھیائے، سورو بھاردواج، نیرج کپل وغیرہ موجود رہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close