اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کولکاتہ: باگری مارکیٹ کی پانچ منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

وسطی کولکاتہ کے باگڑی مار کیٹ میں رات کے تیسرے پہر ایک پانچ منزلہ عمارت میں لگنے والی کو ابھی بھی بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بلڈنگ سے اب بھی شعلے اور دھوئیں نکل رہے ہیں۔اس آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔یہاں درگا پوجا کیلئے لگنے والی دکانیں پوری طرح خاک ہوگئی ہیں۔آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں لگائی گئی ہیں،اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے کوشش کررہے ہیں۔

بھیڑ بھاڑ اور مخدوش علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ ک کے ملازمین ہائڈریلک سیڑھی کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے کہا کہ آگ کو دوسری عمارتوں میں نہیں پھیلنے دی جائے گی۔آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق بلڈنگ میں آگ سے بجھانے والے اکیوپمنٹ نصب نہیں کئے تھے،جو غیر قانونی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے اٹلی اور جرمنی کے دورہ پر روانہ ہونے سے قبل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے کہا کہ ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کیسے لگی ،اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ آتشزدگی کچھ آتشگیر مادوں کی وجہ سے ہوئی ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ واقع ایک دکان سے آگ پھیلی۔

کولکاتہ کے میئر سوون چیٹرجی اور پولیس کمشنر راجیو کمار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔مسٹرچیٹر جی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین آگ بجھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔مقامی لوگوں نے پہلے ہی علاقہ کو خالی کردیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close