آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا قہر جاری، 1700 سے زیادہ طبی اہلکار زد میں

چین میں جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں 1716 سے زیادہ طبی اہلکار بھی آگئے ہیں اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 63851 ہوگئی ہے۔ اس خطرناک وائرس سے اب تک 1380 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

قومی طبی کمیشن نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان میں سے چھ طبی اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے جو ملک میں اب تک ہوئی کل اموات کا 0.4 فیصد ہے۔ قومی طبی کمیشن کے مطابق 13فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں سےموصول اطلاع کےمطابق کورونا وائرس کے 5548 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن لوگوں کی تعداد بڑھکر 63851 ہوچکی ہے جس میں سے 10204 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اب تک 1389لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 6723 لوگوں کواسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زیادہ ملکوں میں یہ پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close