اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کنیکا کپور کے رابطے میں آئے لوگوں میں دہشت، وسندھرا راجے، بیٹا رکن پارلیمنٹ آئیسولیشن میں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ گلوکارہ کے رابطے میں آنے کے بعد خود الگ تھلگ رہ رہی ہیں۔

محترمہ راجے نے ٹویٹ کیا،’ میں اور میرا بیٹا دشینت (رکن پارلیمنٹ) اور اس کی سسرال کے افراد لکھنؤ میں ایک ڈنر پارٹی میں شریک ہوئے۔ اس پارٹی میں گلوکارہ کنیکا کپور بھی مدعو تھیں جو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ احتیاط کے طور پر میں اور دُشینت خود الگ تھلگ رہ رہے ہیں اور کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری ضروری ہدایات پر عمل درآمد کر رہی ہیں‘،

یاد رہے کہ حکومت نے کنیکا کپور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کانپور کا دورہ کرنے کی وجہ سے پورے شہر کو سینیٹائز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانپور کے ساتھ ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور نوئیڈا کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔ کنیکا میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے ان کے گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ کنیکا کے رابطے میں آئے سینکڑوں لوگ گذشتہ ایک ہفتے میں شہر میں ہزاروں لوگوں کے رابطے میں آ چکے ہیں۔ بتا دیں کہ کنیکا کپور کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو(متاثر) پائی گئی ہیں۔ انھیں لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اور اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم کافی مستعد ہوگئی ہے۔ پورے شہر میں دہشت کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں…..بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کورونا وائرس کی زد میں
غور طلب ہے کہ کنیکا کپور 12 اور 13 مارچ کو کانپو رکے وشنو پوری علاقے میں اپنے ماما وپل ٹنڈن اور سی اے مکمل ٹنڈن کے یہاں قیام کیا تھا۔ کنیکا کانپور کے وشنو پوری علاقے واقع پلازہ کے 902 نمبر فلیٹ میں منعقد ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں۔ اس پروگرام میں دو درجن سے زیادہ رشتے دار اور 100 سے زیادہ دیگر افراد موجود تھے۔ جن میں کانپور کے کئی بڑے چارٹرڈ اکاونٹینٹ، سرمایہ کاری، کاروباری، افسران شامل تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close