اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کنور دانش علی ہوں گے پارلیمنٹ میں بی ایس پی کے لیڈر

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اتوار کو ہوئی قومی سطح کی میٹنگ میں بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) نے امروہہ سے پارٹی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی کو پارلیمنٹ میں پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار ہوئی قومی سطح کی میٹنگ میں بی ایس نے کئی اہم فیصلے کئے۔ کنبہ پروری کی مخالفت کرنے والی بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھائی آنندر کو قومی نائب صدر اور بھتیجے آکاش آنند اور پارٹی کارکن رام جی گوتم کو پارٹی کا کو آرڈی نیٹر مقرر کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے مظاہرے کا جائزہ لیا گیا اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں پر غوروخوض کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل سے اتحاد کرکے بی ایس پی نے اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ جس میں بی ایس پی کو 10سیٹوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایس پی کے کھاتے میں پانچ سیٹیں آئیں وہیں تیسری اتحادی آر ایل ڈی کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔سال 2014 میں تنہا الیکشن لڑنے والی بی ایس پی کا کوئی بھی امیدوار جیت نہیں درج کرسکا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close