تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

کمیڈین بھارتی سنگھ گرفتار، گھر سے ڈرگس ملنے کی اطلاع

ممبئی، (یو این آئی)
منشیات مخالف دستہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آج یہاں مزاحیہ اداکارہ بھارتی بھارتی سنگھ کو فلمی صنعت میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں نیز اس کی رہائش گاہ سے چھاپے کے دوران 86 گرام گانجہ برآمدگی کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے.

آج صبح این سی بی کے اعلی افسر سمیر وانکھیڑے کی سربراہی میں ایک دستے نے ٹی وی کے ریالیٹی شو کی مشہور اداکارہ بھارتی سنگھ اوراسکے شوہر ہرش لمبچیا کی علحیدہ علحیدہ رہائش گاہہوں زواقع لوکھنڈالا کمپلیکس اور ورسوا پر چھاپہ مارا تھا. جس کے دوران بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ سے این سی بی نے 86 گرام گانجہ برآمد کیا تھا جو کہ ایک تجارتی مقدار ہے سمیر وانکھیڑے نے بتلایا کہ بھارتی سنگھ نے اعتراف جرم کیا ہے اور کہا ہیکہ وہ خود بھی منشیات کی عادی ہے نیز اس کے شوہر سے تفشیش جاری ہے.

چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی دونوں کو الگ الگ گاڑیوں میں بیٹھا کر این سی بی کے صدر دفتر بیلاڑ پئر لائی تھی. جہاں ان سے گھنٹوں تفشیش کی گئ جس کے بعد بھارتی کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ رات دیر گئے بھارتی کے شوہر سے تفشیش جاری ہے. این سی بی دفتر پہونچنے پر جب میڑیا کے نمائندوں نے بھارتی سنگھ سے سوالات پوچھے تو انہوں نے محض یہ کہا کہ انہیں تفشیش کہ لئے طلب کیا گیا ہے ایجنسی کی موجودہ کارروائی بالی ووڈ اور منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ کے بارے میں جاری تحقیقات کا ایک حصہ ہے جسکا این سی بی گذشتہ تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ سے پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے.

فلم ادکار سوشانت سنگھ موت کے معاملے کے بعد فلمی دنیا کی نامور ہستیوں کو نشانہ بنانے والی این سی بی نے ماہ ستمبر سے لے کر اب تک، بالی ووڈ اداکارہ ریحا چکربورتی سمیت 20 سے زیادہ افراد کو اپنی حراست میں لیا تھا. جس میں ریحا کا بھائی شوک، فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد، منشیات کے مالی اعانت کاروں، سپلائی کرنے والوں اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں.

ایجنسی نے ابتک اس معاملے میں بالی ووڑ کی جن ہستیوں سے تفشیش کی ہے ان میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان، ارجن رامپال اور فلمساز فیروز نادیڈ والا شامل ہیں. نڑیاڑ والا کی اہلیہ شبانہ کو این سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا لیکن اس کی رہائش گاہ سے کچھ مقدار میں ‘تجارتی مقدار’ منشیات ملنے کے بعد اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا بتا دیں کہ بھارتی کو کل ممنی کی تعطیلی عدالت میں بیش کیا جایگا.

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close