تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

کماری شیلجا کو ملی ہریانہ کانگریس کی کمان

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر پارٹی کی تشکیل نو کر کے ریاستی یونٹ کی کمان سابق مزکزی وزیر کماری شیلجا کو سونپی ہے اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر ہڈا کو انتخابی کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔

کانگریس کے ہریانہ کے انچارج جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا کی محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا ذمہ ان دونوں سینئر لیڈروں کو سونپا ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی بنانے کے لئے ان دونوں لیڈروں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ ان دونوں کی قیادت میں پارٹی کے تمام لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے کام کریں گے۔

ریاست میں پارٹی کے اندر گروپ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ اب ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی لیڈر اب نئی قیادت کے ساتھ نئے جوش کے ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں کو پارٹی صدر نے ذمہ داری سونپی ہے وہ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے عوام کے مفادات کے لئے اپنی طویل سیاسی زندگی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ریاست کے تمام بڑے لیڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی نے انہیں ہریانہ میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام سونپا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close