اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر: 3 مختلف مقامات پر مسلح تصادم، 6 جنگجو اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک

وادی کشمیر میں جمعرات کی دوپہر سے جمعہ کی صبح تک تین مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی مسلح جھڑپوں میں اب تک 6 جنگجو اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ تین سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے کریری اور ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں دو دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ جہاں کریری تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے وہیں حاجن مسلح تصادم کی جگہ سے ایک بارہ سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاڈپورہ میں جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو کو مارا گیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘گاڈپورہ شوپیاں آپریشن۔ ایک جنگجو کو مارا گیا۔ آپریشن جاری ہے’۔

جموں وکشمیر پولیس نے ضلع بارہمولہ کے کریری میں مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت عامر کابو ساکن سوپور بارہمولہ اور پاکستانی رہائشی کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں جنگجو ‘جیش محمد’ کے ساتھ وابستہ تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شوپیاں، بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے بعض علاقوں میں جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر تینوں اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close