اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری

جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال سے نافذ صدر راج جمعرات کو ہٹا لیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہاکہ صدر رام ناتھ كووند نے جموں کشمیر سے صدر راج ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں صدر کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر 2018 کو جموں کشمیر میں صدر راج لگانے سے متعلق حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں- جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہونے اور ان دونوں کےمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے آج وجود میں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر تشکیل نو بل منظور کرکے ریاست کو دو ریاستوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ بل میں التزام تھاکہ 31 اکتوبر کو یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے وجود میں آ جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ جون 2017 میں جموں و کشمیر میں بی جے پی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی حکومت کے اقلیت میں آنے کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں پہلے چھ ماہ گورنر کی حکومت رہی اور اس کے بعد وہاں صدر راج لگایا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close