اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر: پاکستانی فائرنگ میں دو فوجی سمیت ایک شہری شہید

پاکستانی افواج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور بارہمولہ ضلع میں فائرنگ کی جس سے دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ ایک شہری مارا گیا اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پاکستانی افواج نے دیر رات سرحد پار سے کپواڑہ ضلع کے ٹیٹوال سیکٹر میں ہندوستان کی اگلی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کرکے مورٹار کے گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے رفیق احمد کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ ہندوستانی افواج نے بھی پاکستانی افواج کی فائرنگ کا معقول جواب دیا اور دونوں طرف سے اتوار کی صبح تین بجے تک فائرنگ ہوتی رہی۔ اس دوران دو فوجی شہید ہو گئے اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے رفیق احمد کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی افواج کی طرف سے داغے گئے گولوں میں سے 10 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک گئوشالا پر مورٹار کا گولا گرنے کی وجہ سے چھ مویشی مارے گئے۔ پاکستانی افواج نے بارہمولہ ضلع میں اڑي کے حاجی پور سیکٹر میں بھی شہری علاقوں اور ہندوستان کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر مورٹار سے گولے داغے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی افواج نے بھی پاکستانی حملے کا معقول جواب دیا اور پاکستانی بنکروں کو تباہ کر دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اڑي سیکٹر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close