تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

کشمیر میں حالات خطرناک: پاکستان

پاکستانی فوج نے کہاکہ کشمیر میں حالات بہت خطرناک ہیں او ر ہندستان جموں۔کشمیر کا خصوجصی درجہ ہٹاکر جنگ کے بیج بو رہا ہے۔ پاکستانی فوج کے انٹر سروسز پبلک رلیشنس کے ڈائرکٹر جنرل آصف غفور نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہاکہ کشمیر علاقہ میں حالات بہت خراب ہیں اور اب ہندستان کی کارروائی وہاں جنگ کے بیج بو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے ملک میں امن کے قیام کے لئے کافی کام کیا ہے اور علاقائی امن میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن ہندستان کی طرف سے کی گئی کسی بھی جھوٹی مہم کا معقول کیا جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ علاقہ میں عالمی طاقتوں کے مابین خودمختاری کے لئے جدوجہد جاری ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہندستان سوچتا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کوئی کارروائی کرسکتا ہے جو ہمیں کمزور کرے گی تو ہندستان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جنگ صرف ہتھیاروں اور معیشت کے دم پر نہیں بلکہ حب الوطنی کے جذبہ سے لڑی جاتی ہے۔

مسٹر آصف غفور نے کہا کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے معاملہ میں پاکستان ’پہلے استعمال نہیں‘ کی پالیسی پر عمل نہیں کرتا اور ہمارے ہتھیار روک تھام کے لئے ہیں جہاں تک ہندستان کا سوال ہے تو یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کس قسم کی پالیسی اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بیان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اس بیان بعد کے آیا ہے جس میں انہوں نے عزم کیا تھا کہ ان کا ملک کبھی بھی ہندستان کے ساتھ جنگ کی شروعات نہیں کرے گا۔

مسٹر غفور نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہاکہ پہلے حملے کے بعد دوسرا حملہ ہوسکتا ہے اور نیوکلیائی طاقت یافتہ ماملک کے مابین جنگ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close