اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر میں جنگجو بھرتی اور سنگباری کا خاتمہ ہو چکا ہے: گورنر ستیہ پال ملک

جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وادی میں جنگجو تنظیموں کی صفوں میں نوجوانوں کی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے اور پتھراؤ کے واقعات بھی بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کی وجہ سے ہندوستان میں قوم پرستی ابھری ہے اور ملک نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے۔

قومی راجدھانی نئی دہلی میں ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا ‘پاکستان اور کشمیر میں ملی ٹینسی کی وجہ سے ملک میں قوم پرستی ابھری ہے، اس سے ذات پات سب ختم ہوگیا ہے اور دیش نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے، مجھے اندازہ تھا کہ یہی ہوگا’۔

جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں جمعرات کی شام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مارے گئے انصار غزوۃ الہند کے سربراہ ذاکر موسیٰ کوالقاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ‘ایک دن میں ایک دو مارے جارہے ہیں، نئی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے، پتھراؤ بند ہوگیا، کل جس کو مارا ہے اس کو موقع دیا تھا سرینڈر کرنے کا، وہ القاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی تھا’۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close