اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر میں افراتفری پھیلا رہی ہے سرکار: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر وسابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر انتظامیہ پر وادی کشمیر میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کسی بھی کشمیر مخالف اقدام کے خلاف ایک جٹ ہوکر لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات عائد کرکے انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اگر حکومت ہند کوئی کشمیر مخالف اقدام نہیں اٹھانے والی ہے تو پھر یہاں سے یاتریوں اور سیاحوں کو کیوں بھگایا جارہا ہے۔ یہاں این آئی ٹی کے طلباء سے کیوں کہا جا رہا ہے کہ گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔ افراتفری تو سرکار پھیلا رہی ہے۔ یہاں کی انتظامیہ تو روز ایڈوائزریاں جاری کر رہی ہے ‘۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘میرا یہ کہنا ہے کہ ہم تمام مین اسٹریم جماعتیں جن کو یہاں کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اکٹھے آخری سانس تک جموں وکشمیر کے تشخص کی حفاظت کریں گے ‘۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close