اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر معاملہ: امت شاہ کی صدارت میں اعلی سطحی میٹنگ

وزیرداخلہ امت شاہ نے داخلہ سکریٹری راجیو گوبا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کےساتھ کشمیر معاملہ پر اتوار کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں مسٹر گوبا اور مسٹر ڈوبھال کے ساتھ ہی وجیلنس بیورو کے سربراہ اروند کمار، ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ (را) کے سربراہ سامنت کمار گوئل اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ میٹنگ میں امرناتھ یاترا راستہ میں دہشت گردوں کے حملے کے اندیشے کے مدنظر جموں کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق معاملوں کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ امرناتھ یاترا پر گئے لوگوں کو جموں کشمیر سے واپس بلانا حکومت کےلیے بڑا چیلنج ہے اور ان سبھی معاملات پر میٹنگ میں تفصیلی غوروخوض ہوا۔

ریاست میں حفاظتی بندوبست کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے مسٹر شاہ پارلیمنٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد ریاست کا دورہ کر سکتے ہیں۔ خفیہ ذرائع نے حکومت کو اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی طرف سے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی دراندازی کی تیاری چل رہی ہے اور وہ صرف موقع کی تلاش میں ہیں۔

جموں کشمیر میں حکومت کی طرف سے سیاحوں اور یاتریوں کو واپس بلانے کے لیے جمعہ کو جاری کی ایڈوائزری کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔ اس ہدایت کے بعد سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کی جموں کشمیر سے تیزی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک نے حالانکہ کہا ہے کہ حکومت کی ایڈوائزری سے لوگوں کو واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کرنی چاہئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close