آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

کشمیر مسئلہ: ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر ظاہر کی ثالثی کی خواہش

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ دونوں ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان ’سلگتے مسائل‘ ہیں اور وہ مسائل سلجھانے میں مدد کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا’’واضح طور پر کہوں تو، یہ ایک بہت ہی دھماکہ خیز صورت حال ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کی۔ دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔ وہ عظیم لوگ ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ میں اس ہفتے کے آخیر میں فرانس میں جی -7 چوٹی کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی کے ساتھ رہوں گا۔ میں مانتا ہوں کہ ہم صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں‘‘۔

مسٹرٹرمپ نے کہا’’دونوں ممالک کے درمیان بہت مسائل ہیں اور میں انہیں حل کرنے کے لئے ثالثی یا کچھ دیگراقدام کرنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ موجودہ وقت میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کافی خراب ہیں اور وہ دوست نہیں ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست کو مرکز کے زیرانتظام دد میں ریاستوں میں تقسیم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہندوستان نے کشمیر مسئلے پر کسی تیسری فریق کی مخالفت کی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ ماہ کشمیر معاملے پر ثالثی کی امریکی صدر کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close