Khabar Mantra
دلی این سی آر

زونل سطحی تائیکوانڈو چمپین شپ میں ہاشمی کالج کی5 طالبات نے جیتے سلور میڈل

امروہہ :زونل سطحی تائکوانڈو چمپین شپ میں ہاشمی گرلس انٹر کالج امروہہ کی پانچ طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہویے سلور میڈل حاصل کیا کامیابی کے بعد ہاشمی گرلس ڈگری کالج پہنچنے پر طالبات کا بردست استقبال کیا گیا اور چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے اعزاز و توصیفی اسناد کے ساتھ ہی ادارہ کے میڈل پہنا کر سرفراز کیا چوک اسٹیڈیم لکھنو میں منعقد ہونے والی تائکوانڈو چمپین شپ میں امروہہ کی 16 طالبات نے شرکت کی تھی جسمیں 33 کے جی میں زنیرہ علی 44 کے جی میں عالیہ نوشاد 35 کے جی میں آمنہ صدیقی 53 کے جی میں فاطمہ صدیقی نے سلور مڈل حاصل کر امروہہ و ہاشمی کالج کا نام روشن کیا چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ نے طالبات کی کامیابی پر خوشی کا ازگار کرتے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیاں کسی بھی میدان میں لڑکوں سے پیچھے نہیں ہیں بولے ہمیں اپنے بچوں کو مارشل آرٹ کے ذریعے خود مختار بنانا چاہیے۔
مارشل آرٹ ہی وہ فن ہے جسکے ذریعے بنا ہتھیار کے ہی اپنی حفاظت کی جا سکتی ہے اسکے علاوہ ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ مقابلے ہماری زندگی کو بہتر بنانے اور ہمیں بہتر سے مزید بہتر کرنے کا جذبہ فراہم کرتے ہیں ہمیں مقابلوں میں شرکت کرنا چاہیے اور ہر مقابلے کو فتح کرنے کے لئے میدان میں اترنا چاہیے ایک مرتبہ پھر کامیاب طالبات کو مستقبل میں مزید بہتر کرنے کی دعاؤں کے ساتھ کوچ اکبر الدین مغل اور پرنسپل ادارہ ڈاکٹر حنا خاں کو بھی مبارک باد پیش کی۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close