اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر: فوجی نے اپنی ہی رائفل سے کیا اپنی زندگی کا خاتمہ

شمالی کشمیر کے پٹن قصبے میں ہفتہ کے ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ہامرے پٹن میں 22 انجینئرنگ رجمنٹ سے وابستہ ایک فوجی اہلکار نے ہفتے کی صبح قریب گیارہ بجے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فوجی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔ انہوں اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی بی تروپتی رائے کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے ماہ فروری میں راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close