اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر: اسکول پرنسپل کے بھائی کا بیان- میرے بھائی کو بے گناہی کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے

جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی حراست میں ہلاک ہونے والے نوجوان پرائیویٹ اسکول پرنسپل رضوان پنڈت کے بھائی ذوالقرنین پنڈت کے مطابق رضوان کا کسی جنگجو تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے بھائی کو جرم بےگناہی کی پاداش میں قتل کیا گیا’۔

ذوالقرنین کے مطابق ان کا کنبہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے ساتھ وابستہ ہے جو بقول ان کے کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ‘پرسوں رات کو مقامی پولیس تھانے سے ایک پولیس پارٹی نے ہمارے گھر کو محاصرے میں لیکر ہمیں ایک کمرے تک محدود کیا اور رضوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اگلی صبح جب ہم مقامی پولیس تھانہ پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ رضوان کو سری نگر میں واقع کارگو ایس او جی کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔ آج صبح ہمیں معلوم ہوا کہ میرے بھائی کو کارگو کیمپ میں ہلاک کیا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا ‘میرا بھائی بالکل بے گناہ تھا۔ اس کا کسی جنگجو تنظیم کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ میرے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ رضوان کو زیر حراست قتل کیا گیا۔ اس کی تحقیقات بھی نہیں ہوگی۔ یہاں ظلم ہے’۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close