اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیری عوام گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں: میرواعظ

حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے وادی کشمیر میں پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کشمیری عوام سے گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اتوار کی شام ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور اب کی بار بھی انشاء اللہ، اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں۔ اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں’۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں وادی کشمیر میں موجود امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوراً سے پیشتر واپس چلے جانے کے لئے کہا گیا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ یاترا کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں لوگوں کو خدشہ ہے کہ مرکزی حکومت کوئی کشمیر مخالف اقدام اٹھانے والی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close