اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں کے مسائل کے لئے کانگریس نے 36 نئے عہدے دار مقررکیے

کسانوں کے مسائل پر مودی حکومت کوگھیرنے میں مصروف کانگریس نے اپنی اتحادی تنظیم اکھل بھارتیہ کسان کے لیے چار نائب صدور سمیت 36نئے عہدے دار مقررکیے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے منگل کو بتایا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی نے ان ناموں کو منظوری دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تنظیم کےلیے چار نائب صدور، 10قومی کوآرڈی نیٹر اور 12قومی جوائنٹ کوآرڈی نیٹر بنائے گئے ہیں۔ پارٹی نے سینئر لیڈر ایس ایس راماسبا، سابق رکن پارلیمنٹ، تمل ناڈو، تلنگانہ کے سابق رکن اسمبلی کوڈانند ریڈی، شیام پانڈے، مہاراشٹر اور دہلی کی قانون ساز کونسل کے سابق رکن سریندر سولنکی کو نائب صدر بنایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ہریانہ، مہاراشٹر اورگجرات کے لیے پسماندہ طبقات محکمہ میں صدر بنائے ہیں جن میں بالترتیب للت کمار، پرمود مورے اور گھنشیام بھائی گاڈوی شامل ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close