Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

یوم آزادی کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں کی خصوصی نگرانی

جی آر پی انسپکٹر نے تھانہ سربراہان کے ساتھ میٹنگ کر دی ہدایت

(پی این این) 

چھپرہ :شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن کے جی آر پی انسپکٹر ہیمنت کمار نے یوم آزادی کے پیش نظر تھانہ ایس ایچ او و افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور کئی ہدایات دیں۔اس میٹنگ میں سیوان،تھاوے ،چھپرہ کچہری اور چھپرہ جنکشن کے تھانیداروں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں انہوں نے زیر التوائ مقدمات،وارنٹ گرفتاری،شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ،مقدمات کی جلد از جلد تکمیل اور ٹرینوں میں گشت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے تمام تھانوں کو یوم آزادی کے پیش نظر ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر خصوصی چوکسی بڑھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ زہر خورانی گروہوں، لٹیروں اور چوروں پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ٹرینوں میں ایسکارٹ پولیس کو گشت کے ساتھ ساتھ شراب اسمگلروں پر بھی کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ٹرینوں میں خواتین کی حفاظت پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔شراب کی اسمگلنگ کے حوالے سے سیوان اور تھاوے کے تھانیدار کو باقاعدہ ٹرینوں پر نظر رکھنے کو کہا گیا۔

یو پی کے دیوریا گورکھپور سے آنے والی ٹرینوں میں تھانیداروں کو خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانیدار خود بغیر وردی کے ٹرینوں میں گشت کر نظر رکھیں۔ سادہ کپڑوں میں شراب کے اسمگلروں کی شناخت اور گرفتاری آسان ہوگی۔اس کے ساتھ ہی شراب کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ شراب اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے کئی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او راج کمار رام،سدھیر کمار،دیویندر کمار،جے وشنو رام وغیرہ موجود تھے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close