اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں پر مبینہ طاقت کے استعمال کے واقعات پر کمل ناتھ سنجیدہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے رائے سین اورشیوپوری اضلاع کے کرَیرا میں یوریا کھاد لینے آنے والے کسانوں کے خلاف پولیس کے مبینہ طاقت کے استعمال کے واقعات کو آج سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی جی پی کوتفتیش کرنے کا ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ان واقعات کے تعلق سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی جی پی سے کہا کہ ان معاملوں کی تفتیش کرائی جائے کہ کسانوں پر طاقت کے استعمال کی نوبت کیوں آئی۔ طاقت کا یہ استعمال ناگزیر تھا یا امن و قانون کو قائم رکھنے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کے بے جا استعمال پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

ریاست میں کانگریس میڈیا کے رابطہ کار نریندر سجولا کا کہنا ہے کہ موجودہ کمل ناتھ حکومت متعلقہ افسران کو پہلے ہی خبردار کر چکی ہےکہ یہ کسان حامی حکومت ہے اور کسانوں کا استحصال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ سابقہ حکومت کی طرح نہیں ہے، جس میں کسانوں پر گولیاں چلائی گئیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close