اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرونا وائرس: ملک میں 223 معاملوں کی تصدیق، دنیا میں اب تک 10,029 ہلاکتیں

ملک میں مرنے والوں کی تعداد چار، دنیا میں 245,192 لاکھ متاثر

دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس سے 807 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے متاثروں کی اب تک 10,029 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 25371 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 245192 ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کرونا وائرس سے متاثر کچھ چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ وزارت صحت نے جمعہ کی شام بتایا کہ ملک میں کرونا کے 223 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 191 مریض ہندوستان میں ہیں جبکہ 32 غیر ملکی شہری ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثر 23 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن ابھی بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ چین میں 80967 لوگوں کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3248 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا وائرس سے تین اور چین کے باہر 804 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک 3248 لوگوں کی اس وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ کرونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل علاقے میں 3377، یوروپی علاقے میں 4084، جنوب مشرقی ایشیائی علاقے میں 23، مغربی ایشیائی علاقے میں 1161، امریکہ کے نزدیک پڑنے والے والے علاقوں میں 119 اور افریقی علاقے میں سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ چین کے علاوہ کرونا وائرس اٹلی، ایران، اسپین، امریکہ، جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔ اس سے متاثر آدھے سے زیادہ معاملے اب چین سے باہر کے ہوگئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close