اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک بحران: فوری طور پر سماعت کرنے سے عدالت کا انکار

سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک کے باغی ارکان اسمبلی کے مسئلے پر اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کی عرضی پر فوری طورپر سماعت سے انکار کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کے استعفی کے مسئلے پر شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسمبلی اسپیکر کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے وکیل ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ کے سامنے اٹھایا اور عدالت سے اس معاملے میں جلد سماعت کرنے کی اپیل کی، جسے عدالت نے ٹھکرا دیا۔عدالت عظمیٰ نے کہا،“نہیں،ہم اس معاملے کی سماعت جمعہ کو کریں گے۔” ڈاکٹر سنگھوی نے عدالت سے اس معاملے میں آج دئے گئے حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔

عدالت نے اسمبلی اسپیکر کو باغی ارکان اسمبلی کے استعفی کے بارے میں شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے ل میں صبح حکم دیا جاچکا ہے اور اب اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close