اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک: 17 باغی ممبران اسمبلی نااہل قرار، لیکن لڑسکیں گے ضمنی انتخابات

سپریم کورٹ نے کرناٹک کے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے والے فیصلے کو بدھ کو جائز ٹھہرایا، لیکن انہیں اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے باغی ممبران اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسمبلی اسپیکر کے رمیش کمار کی طرف سے باغی ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کا فیصلہ درست تھا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پوری مدت کے لئے نااہل ٹھہرانے کا اسپیکر کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔ عدالت نے باغی ممبران اسمبلی کو اسمبلی ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اس معاملہ میں گزشتہ 25 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close