اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک کے مزید 5 اراکین اسمبلی پہنچے سپریم کورٹ

کرناٹک کے پانچ مزید اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے اسمبلی اسپیکر کوان کے استعفے منظور کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے والے اراکین اسمبلی میں سدھاکر، روشن بیگ، ایم ٹی بی ناگراج، منی رتن اور آنند سنگھ شامل ہیں۔ عدالت منگل کو دیگر اراکین اسمبلی کی عرضیوں کے ساتھ ان پانچ اراکین اسمبلی کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ اسمبلی اسپیکر کے ان کے استعفے منظور نہیں کئے جانے کی وجہ سے ان پانچوں اراکین اسمبلی نے عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔

کرناٹک میں اراکین اسمبلی سے 10 اراکین کے استعفی دینے کی وجہ سے ریاست میں سیاسی بحران بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر نے اب تک ان اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close