Khabar Mantra
دلی این سی آرسیاست نامہ

صاف و شفاف پانی کی فراہمی کےلئے جل بورڈ دن رات مصروف: راگھو چڈھا

نئی دہلی:دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین راگھو چڈھا نے آج بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر راگھو چڈھا نے کہا کہ اتراکھنڈ میں ہونے والی تباہی کی وجہ سے دہلی کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر نہ ہو اس سلسلے میں افسران سے تبادلہ خیال کیا ۔ بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 100 فیصد اور سونیا وہار واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 80 فیصد صلاحیت پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں ہونے والی تباہی کے بعد اپر گنگا نہر میں لکڑی،پیڑوں، کیچڑ اور ملبے کی آمد کی وجہ سے اینٹییو کی سطح 100 سے بڑھ کر 8000 ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے سونیا وہار اور بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹوں کی پیداواری صلاحیت بہت حد تک کم ہوگئی جس کی وجہ سے جنوبی دہلی ،مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال کو پانی سے متعلق تشویش ہوئی اور انہوں نے اس سارے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا اور ڈی جے بی کو جلد سے جلد اپر گنگا نہر سے آنے والے پانی میں گندگی صاف کرکے دہلی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈی جے بی دہلی والوں کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔دہلی جل بورڈ کے نائب صدر راگھو چڈھا نے کہا کہ جو گندا پانی اپر گنگا کینال کے ذریعہ مراد نگر کے راستے دہلی آتا ہےاس پانی کو ہم ٹویٹ کرکے دہلی کے لوگوں کو دیتے ہیں۔ اترا کھنڈ میں قدرتی آفات اور ٹوٹے ہوئے گلیشیر کی وجہ سے آنے والے کچے پانی میں بہت گندگی پائی گئی ہے۔ اس پانی میں لکڑی کے بہت سے ٹکڑے، کچھ پیڑ،پودے، کیچڑ، ملبہ وغیرہ آگئے ہیں۔ اسی وجہ سے، پانی میں گندگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس  وجہ سے اینٹییو کی سطح 100 سے بڑھ کر 8000  تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ اکثر فروری کے مہینے میں یہ سطح 100 انٹو کے آس پاس رہتی ہے، لیکن گندگی کی سطح 100 انٹو سے 800 انٹو تک بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے پانی کے صاف کرنے والے پلانٹ سونیا وہار اور بھاگیرتی وہار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ پانی کی پیداوار میں کمی نا ہو،یہ دونوں پلانٹ مل کر دہلی والوں کو روزانہ تقریبا MG 250 ایم جی ڈی پانی پہنچاتے ہیں۔ پچھلے دو دنوں سے جنوبی دہلی، مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پانی میں کم کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی بہت خراب ہے اس کو پورا کرنے کے لئے، ہم نے ٹینکر لگا کر پانی کی فراہمی کو دور کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close