اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک: نااہل قرار دیئے گئے ممبران اسمبلی پہنچے سپریم کورٹ

کرناٹک کے نااہل قرار دیئے گئے 14 ممبران اسمبلی نے جمعرات کو سپریم کورٹ جا پہنچے کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے مجموعی طور سے 14 باغی ممبران اسمبلی نے اعلی عدالت میں عرضی دائر کرکے اپنے کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

بتا دیں کہ ان 14 ممبران اسمبلی کو اس وقت کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے نااہل قرار دے دیا تھا۔ کانگریس کے 13 اور جنتا دل (ایس) کے تین ممبران اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اعتماد کے ووٹنگ کے دوران اس وقت کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کو اپنی حکومت گنوانی پڑی۔ اس وقت کے اسپیکر نے کافی لمبے عرصے کے بعد پہلے تین اور بعد میں باقی سبھی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close