اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک میں اتحاد کی جیت، اہل وطن کے لئےدیوالی کا تحفہ: سی پی آئی

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے کرناٹک میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو اہل وطن کے لئے دیوالی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن اسی طرح متحد ہوکر لڑتا رہا تو لوک سبھا انتخابات میں بھی اسے کامیابی مل سکتی ہے۔

پارٹی کے قومی سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جس طرح کانگریس اور جنتاد ل (سیکولر) کے اتحاد نے اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دو لاکھ کے فرق سے اور لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابت میں تین لاکھ ووٹ کے فرق سے بی جے پی کو شکست دی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کا مزاج اب بدل رہا ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس اور جنتادل اتحاد نے ریاست میں ضمنی انتخابات میں تین سے میں دو لوک سبھا سیٹوں اور اسمبلی کی بھی دونوں سیٹیں جیت لی ہیں اور بی جے پی کو صرف ایک لوک سبھا سیٹ شموگا میں کامیابی ملی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close