Khabar Mantra
اترپردیشجرم نامہ

سابق پردھان کے بھتیجے کے قاتلوںکی نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی

رام پور:تھانہ گنج پولیس نے شاکر ولد بٹن خان ساکن پہاڑی گیٹ تھانہ گنج کو بلاس پور روڈ سے گرفتار کیاہے جس کے قبضے سے 600 گرام ناجائز چرس برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں تھانہ گنج میں MO-336/2022 دفعہ 8/20 NDPS ایکٹ درج کرکے کارروائی کی گئی۔دوسری طرف تھانہ بھو ٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابو شاہ ولد شبیر ساکن گاؤں کسرول تھانہ بھوٹ کو سنکرا چوراہا مزار کے قریب سے گرفتار کیاہے۔
گرفتار ملزم گینگسٹر ایکٹ کی دفعہ 3 â1 á کے تحت پولیس اسٹیشن بھوٹ میں رجسٹرڈ MO-174/2022 میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم بابو شاہ کی مجرمانہ تاریخ انتہائی خراب ہے۔اس پرتقریبا آٹھ تھانوںمیںمقدمات چل رہے ہیں ۔ دوسری طرف قصبہ راج پور جانے والے راستے میں تھانہ بلاس پورپولیس نے کلورٹ کے قریب روی راٹھور ولد شیام لال ساکن موو ساہوکارہ رضا چوک قصبہ اور تھانہ بلاس پورکے ساتھ ایک انوکھاواقعے پیش آیاہے۔ ناجائز بندوق 315بور مع 01کارتوس زندہ 315بور اور یش راٹھور ولد راکیش راٹھور ساکن موو ساہوکارہ رضا چوک قصبہ و پولیس تھانہ بلاس پور رام پور کو انتہائی ناجائز چاقو سمیت گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں پولس تھانہ بلاس پور میں MO-475/2022 دفعہ 3/25 آرمس ایکٹ بمقابلہ روی راٹھور اور MU-476/2022 دفعہ 4/25 آرمس ایکٹ بمقابلہ یش راٹھور درج کرکے کارروائی کی گئی۔تھانہ گنج پولیس نے وارنٹی ملزم منشی علی ولد مو بخش ساکن گاؤں نانکار تھانہ گنج کو گرفتار کرکے کارروائی کی گئی ہے۔تھانہ ٹانڈہ پولیس نے قتل کے ملزم کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی کارروائی ہے ۔ اطلاع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی طرف سے جرائم اور مجرموںکو گرفتار کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔
اسی کے تحت تھانہ ٹانڈہ میں درج ایم او نمبر۔182/2022 دفعہ 147/148/149/302/307/120B/34 IPC سے متعلقہ الزامات میں 1ریاض ولد شوکت ،2 ناظم ولد نوی حسین ،3 ہارون ولد جمیل ساکنان گائوں لال پور کلاں تھانہ ٹانڈہ ضلع رام پور ہے ۔
ملزم نے مورخہ 12.04.2022 کو گائوں لال پور کلاں میں دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے گاؤں کے سابق پردھان ہارون کو شدید زخمی کر دیا اور اسے بچانے کے لئے آنے والے اپنے بھتیجے وسیم کو قتل کر دیاتھا۔ امن عامہ کی خلاف ورزی کے باعث ملزم ہارون ولد جمیل سکنہ گاؤں لال پور کلاں تھانہ ٹانڈہ رام پور کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close