اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرناٹک: دو اراکین اسمبلی کی عرضی پر منگل کو سماعت

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں شام پانچ بجے تک اعتماد کا ووٹ عمل کا مکمل کرنے سے متعلق دو باغی اراکین اسمبلی کی نئی عرضی پر فوری سماعت سے پیر کو انکار کر دیا۔

عرضی گزار باغی اراکین اسمبلی۔کرناٹک پرجونت جنتا پارٹی کے آر شنکر اور آزاد ایچ ناگیش کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طورپر ذکر کیا ا ور فوری سماعت کی درخواست کی، لیکن عدالت نے کہاکہ وہ عرضی پر سماعت آج نہیں کرسکتی۔ اس کے بعد مسٹر روہتگی نے عدالت عظمی سے درخواست کی کہ وہ کم از کم کل اس کی سماعت کرلے۔ اس پر عدالت نے کہاکہ وہ منگل کو سماعت کوغور کرے گی۔ جج گوگوئی نے کہاکہ ہم اسے کل دیکھیں گے، آج نہیں۔ دونوں اراکین اسمبلی نے اسمبلی اسپیکر کو آج شام پانچ بجے تک تحریک اعتماد کا عمل مکمل کرانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔

عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شام چھ بجے تک تحریک اعتماد کا عمل مکمل کرنے کی گورنر کی ہدایت کے باوجود ایسا نہیں کرایا گیا اور آج تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ عرضی گزاروں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اسمبلی میں تعطل کی آڑ میں مسٹر ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی اقلیتی حکومت نے پولیس حکام اور آئی ایس حکام کے تبادلوں سمیت کئی ایکزیکیوٹیو فیصلے کئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close