آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

کرتاپور گلیارے کو شروع کرنے کے لئے ہم پرعزم ہیں: پاکستان

پاکستان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت والی حکومت کرتارپور گلیارے کو چالو کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں واقع ڈیرا بابا نانک صاحب تک جانے والے کرتارپور گلیارے کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوسرے مرحلے کی بات چیت اتوار کی صبح یہاں شروع ہوئی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان اور جنوبی ایشیا کے ڈائرکٹر جنرل محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور گلیارے کی تعمیر کا کام کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گرونانک دیو کی 550ویں سالگرہ پر وزیراعظم عمران خان کے ذریعہ دیئے گئے احکامات کے مطابق کرتاپور گلیارے کو چالو کرنے کے لے پوری طرح سے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس بات پر راضی ہیں کہ آنے والے نومبر میں گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو سے پہلے دونوں کو اپنے اپنےعلاقوں میں کرتارپور صاحب یعنی ڈیرا بابا نانک جانے کی سہولت کے لئے کرتارپور گلیارے کا کام پورا کرنا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں کام کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ یہ یقینی بناسکے کہ گلیارے کا آپریشن گرونانک دیو کی 550 ویں سالگرہ کے لئے وقت پر مکمل کیا جاسکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close