اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کرتاپور گلیارہ: پاکستان نے افتتاح کیلئے منموہن سنگھ کو کیا مدعو

پاکستان میں کرتارپور گلیارے کا افتتاح کرنے کے لیے پاکستان نے ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان پیر کے روز یہاں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

ڈان کے مطابق مسٹر قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ،’صلاح و مشورے کے بعد پاکستان نے ڈاکٹر سنگھ کوجن کا ہم بہت احترام کرتے ہیں‘ کرتارپورگلیارے کےافتتاح کے لیے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ سکھ فرقے کی نمائندگی کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا،حکومت کی جانب سے اور پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں نے انھیں کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے لیے مدعو کرتا ہوں‘۔

مسٹر قریشی نے سکھ زائرین کو بھی اس تاریخی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا،’ہم سکھ زائرین کی آمد اور گرونانک جی کی 550 ویں سالگرہ تقریبات میں ان کے شرکت کے منتظر ہیں‘۔ اسی ماہ کے آغاز میں پاکستانی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عاطف مجید نے کہا تھاکہ ہندوستان سے پاکستان میں کرتارپور تک ’وزیرا فری بارڈر کراسنگ‘ کا افتتاح 12 نومبر کو سکھ مت کے بانی گرونانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ سے چند روزقبل 09 نومبر کو کیا جائے گا۔

پاکستان ہر دن کرتارپور گلیارے کے ذریعےہندوستان سے5000 سکھ زائرین کے نروال (پاکستان) میں واقع گرودوارہ دربار صاحب آنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ گذشتہ برس پاکستان اور ہندوستان حکومتوں نے ڈیرہ بابا نانک صاحب (پنجاب،ہندوستان) اور گرودوارہ دربارصاحب کرتارپور (پنجاب پاکستان) کے درمیان ایک گلیارے کی تعمیر پر قرار کیا تھا۔ اس گلیارے کے تعمیر کے نتیجے میں کسی بیز کے بغیر زائرین گرودوارہ دربارہ صاحب کی زیارت کر سکیں گے جوہندوپاک سرحد سے 4.7 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close