تازہ ترین خبریںدلی نامہ

کانگریس کے پرہلاد سنگھ ساہنی ’آپ‘ میں شامل

قومی راجدھانی میں کانگریس کو آج اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما اور چاندنی چوک سے چار بار کے ایم ایل اے پرہلاد سنگھ ساہنی نے عام آدمی پارٹی (آپ) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مسٹر ساہنی طویل عرصے سے کانگریس سے ناراض چل رہے تھے اور وہ اتوار کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کی موجودگی میں آپ پارٹی میں شامل ہوگئے۔ مسٹر کجریوال نے ٹوئیٹ کرکے مسٹر ساہنی کا استقبال کیا اور کہا ، ’’پرہلاد سنگھ ساہنی جی کا عام آدمی پارٹی میں خوش آمدید۔‘‘ طویل عرصے سے سیاسی گلیارے میں یہ بحث چل رہی تھی کہ مسٹر ساہنی کانگریس کو الوداع کہہ کر آپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہیں دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشٹ کا قریبی سمجھا جاتا تھا۔

آپ کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی الکا لامبا نے سن 2015 میں کانگریس کے امیدوار پرہلاد سنگھ ساہنی کو شکست دی تھی۔ امید ہے کہ اگلے سال کے انتخابات میں دونوں کے مابین ایک بار پھر مقابلہ ہوگا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close