اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کی شکست کے بعد سدارمیا اور دنیش گونڈو راؤ مستعفی

کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدا رمیا اور ریاستی کانگریس صدر دنیش گونڈو راؤ نے پیر کے روز ضمنی انتخابات میں کانگریس کی زبردست شکست کے بعد اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ دونوں رہنماؤں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کو امید کے مطابق نتیجہ نہ ملنے سے وہ اپنے عہدوں سے استعفی دے رہے ہیں۔

مسٹر سدارمیا نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر ان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کانگریس پارٹی اراکین کا لیڈر مقرر کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور ضمنی انتخابات میں شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا استعفی دیا۔ مسٹر راؤ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفی کانگریس صدر، کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک معاملات کے انچارج کے سی وینو گوپال راؤ کو بھیج دیا ہے۔

مسٹر راؤ نے کہا، "ہم عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری کوشش کے باوجود عوام نے ہمیں مسترد کر دیا۔ اس شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close