اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کانگریس کی حکومت بننے پر ایک سال میں 24 لاکھ نوکریاں دی جائیں گی: راہل گاندھی

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ملک میں بے روزگاری بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو ایک سال میں 24 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

مسٹر گاندھی نے آج جے پور ضلع کے چومو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی حکومت آنے کے بعد بے روزگاری میں جس قدر اضافہ ہوا ہے اتنا آزادی کے بعد اب تک نہیں تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایک سال میں دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے اور ہر خاندان کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا، جو جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں ایک سال میں 24 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گرام پنچایتوں میں دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا بھی ذکر کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close